کوہاٹ سے 90اشتہاریوں سمیت 431جرائم پیشہ عناصر گرفتار **||****||**کوہاٹ میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق **||**جی پی او کوہاٹ ڈیلی ویجز ملازمین عدالتی احکامات کے باوجود تنخواہوں اورالاؤنسز سے محروم **||**سرکاری ادارے عوام کے ہاتھ میں**||**
اسپيشل رپورٹس وتجزيے
 
 
 
 
انٹرويوز
 
 
 
کالم اور کالم نگار  
منیٰ سے کربلا تک
فضل محمود عینؔ

بیس روپے فیس والا ڈاکٹر۔۔۔!
حامد نور، کوہاٹیات

 
عمر کے قوانین رائج کیئے جائیں تو پاکستان امن کا گہوارہ بن جائیگا
17 October 2015, 12:18 pm PST
کوہاٹ (خبر نگار خصوصی) حضرت عمرفاروقؓ کی حکومت عالم اسلام کیلئے عملی نمونہ ہے انکی زندگی حکمران اور صاحب اقتدار کیلئے قابل تقلیدہے ان خیالات کا اظہار ضلع ناظم مولانا نیاز محمد نے حضرت عمر فاروقؓ کی یوم شہادت کے حوالے سے ایوب صابر ہال میں حضرت عمر فاروقؓ اور عدل و انصاف وامن امان کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ سیمینار میں تحصیل ناظم ملک تیمور خان ‘ڈسٹرکٹ خطیب مولانا شفیع اﷲ ‘اہل سنت والجماعت کے ضلعی صدر منصور پراچہ ‘ڈسٹرکٹ بار کونسل کے صدر حاجی ملک عماد اعظم ایڈووکیٹ ‘ڈسٹرکٹ کونسلران گلزار خان ‘ڈاکٹر عمر حیات ‘ویلج ناظمین اور مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کے دوران مولانا نیاز محمد‘مولانا شفیع اﷲ ‘مولاناعاصم شنواری ‘پروفیسر اقبال ‘آصف ایڈووکیٹ ‘حاجی عابد پراچہ نے بھی خطاب کیا اپنے خطاب میں مقررین نے مراد رسول سیدناحضرت عمرفاروقؓ کے عدل و انصاف کو خراج تحسین پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ آج بائیس یورپی ممالک میں حضرت عمرفاروق کے قوانین کو رائج کر دیا گیا ہے اور ہم نے پیروی چھوڑ دی ہے جس کی وجہ سے بدامنی ‘ناانصافی ہمارے معاشرے کا حصہ بن گئی ہے آج کی اس بابرکت مجلس میں ہم عہد کریں کہ اپنے جسم پر اپنے اہل و عیال پر عمرؓ کے قوانین نافذ کر دیں یقین جانئے ہمارے گھر ‘محلے اور پوراملک امن کے گہوارے بن جائیں گے تقریب میں یہ قراردادیں بھی منظور کی گئیں کہ خلفائے راشدین کی یوم شہادت پر اسی طرح سیمینار منعقد کئے جائیں گے تقریب کے شرکاء نے مرکزی وزیراطلاعات و نشریات سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی ٹی وی چینلوں پر جاری فحش اورعریاں اشتہارات کی تشہیر بند کی جائے

 
Share on Facebook
573 
 
مزید خبریں
پاکستان کی خوشحالی کے لیے بلاتفریق احتساب ضروری ہے، آرمی چیف *
عمر کے قوانین رائج کیئے جائیں تو پاکستان امن کا گہوارہ بن جائیگا *
کوہاٹ تحصیل کونسل نے 32کروڑ 66لاکھ کا غیر ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا *
کوہاٹ کی بہت سی شخصیات جلد تحریک انصاف میں نظر آئیں گی، ملک اقبال *
وزیرِ اعلیٰ پرویزخٹک کو دورہ شکردرہ، کئی نئے منصوبوں کی منظوری *
لوکل گورنمنٹ کا مقصد عوام کو نچلی سطح پر با اختیار بنانا ہے،کمشنر کوہاٹ *
ری سئیکلنگ پلانٹ ہر صورت میں وقت پر بنے گا ،MPAضیاء بنگش *
اساتذہ ، والدین اور ایجوکیشن آفیسرز فرائض میں غفلت نہ برتیں، ضلع ناظم *
بھوت ملازمین کے لئے ٹی ایم اے میں کوئی جگہ نہیں،چیف میونسپل آفیسر *
 
Kohat
Online

All Copy Rights Reserved by
www.kohatonline.com
Email: kohatonline@gmail.com

درہ آدم خیل کی خبریں لاچی کی خبریں کرک کی خبریں ہنگو کی خبریں تازہ ترين خبريں
سائنس و ٹیکنالوجی صحت کی خبریں کوہاٹ کی تاریخ تصویری خبریں کوہاٹ کی خبریں
تعلیم کی خبریں کھیلوں کی خبریں سینی گمبٹ کی خبریں کوہاٹی شاعر اور شاعری بیرون ملک سے خبریں