|
|
کوہاٹ تحصیل کونسل نے 32کروڑ 66لاکھ کا غیر ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا |
11 October 2015, 8:49 pm PST |
سرکاری دفاتر کے لئے 19کروڑ 33لاکھ ،روز مرہ اخراجات کے لئے 7کروڑ38لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں
کوہاٹ(جنرل رپورٹر) تحصیل ناظم کوہاٹ ملک تیمور خان نے تحصیل کونسل میں 32کروڑ66ؒ ٓلاکھ 56ہزار 2سو روپے کا سیلری بجٹ پیش کیا جس پر اپوزیشن کے حاجی جاوید نور نے اکیلے واک آؤٹ کیا اور کچھ دیر بعد طاہر علی خٹک اور پیر عادل شاہ کے منانے پر ہاؤس میں واپس آ گئے بجٹ کی منظوری پر دوسرے دن اراکین نے رائے دی اور سال2015.16 کے لئے تحصیل کونسل کا بجٹ منظور کر لیا یاد رہے کہ یہ ٹوٹل سیلری بجٹ ہے اور اسمیں کوئی ترقیاتی فنڈ شامل نہیں ہے ملازمین کی کل تنخواہیں و اخراجات 32کروڑ66لاکھ56ہزار2سو روپے پر مشتمل ہے جو کہ صوبائی حکومت فراہم کرتی ہے اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ تحصیل ناظم سیکرٹریٹ کے لئے 44لاکھ20ہزار روپے کے اخراجات رکھے گئے ہیں سر کاری دفاتر کے لئے 19کروڑ33لاکھ 25ہزاراور روز مرہ اخراجات کے لئے 7کروڑ38لاکھ روپے رکھے گئے ہیں تحصیل ناظم نے اپنے خطاب میں تمام تحصیل کونسل ممبرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک دوسرے کے بھائی ہیں اور ہم میں کوئی بڑا اختلاف نہیں اس لئے میں پ لوگوں کا مشکور ہوں کہ آپ نے کوہاٹ کی تعمیر و ترقی کے لئے باہمی مشاورت سے فیصلے کئے انشاء اللہ ترقیاتی فنڈ ملنے کے بعد مل جل کر تحصیل کوہاٹ کے تمام مسائل حل کرینگے۔ |
|
|
Share on Facebook |
697 |
|
|
|