کوہاٹ سے 90اشتہاریوں سمیت 431جرائم پیشہ عناصر گرفتار **||****||**کوہاٹ میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق **||**جی پی او کوہاٹ ڈیلی ویجز ملازمین عدالتی احکامات کے باوجود تنخواہوں اورالاؤنسز سے محروم **||**سرکاری ادارے عوام کے ہاتھ میں**||**
اسپيشل رپورٹس وتجزيے
 
 
 
 
انٹرويوز
 
 
 
کالم اور کالم نگار  
منیٰ سے کربلا تک
فضل محمود عینؔ

بیس روپے فیس والا ڈاکٹر۔۔۔!
حامد نور، کوہاٹیات

 
کوہاٹ کی بہت سی شخصیات جلد تحریک انصاف میں نظر آئیں گی، ملک اقبال
11 October 2015, 8:46 pm PST
کوہاٹ(جنرل رپورٹر) لاہور کے حلقہ این اے 122 کے فیصلے کے اثرات ملک بھر کی سیاست پر مرتب ہوں گے اور انشااللہ پاکستان تحریک انصاف یہ سیٹ جیت کر پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کا نقشہ بھی تبدیل کردے گی، کوہاٹ میں پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات جیت کر بھی اپنوں کی بے وفائی کا شکار ہوگئی اور یہاں ضلعی و تحصیل نہ بنا سکی، کوہاٹ میں بھی آپ کو جلد بہت سے نامور سیاسی کھلاڑی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوتے نظر آئیں گے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی میں شامل میں ہونے والے معروف سیاسی و سماجی رہنما ملک محمد اقبال نے کوہاٹ آن لائن سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اصولی اور دیانتدارانہ سیاست سے متاثر ہوکر میں تحریک انصاف میں شامل ہوا ہوں میں پاکستان پیپلزپارٹی کا سابقہ ضلعی صدر اوراپوزیشن گریڈ لائنس کا چےئر مین تھا مگر اب ایک کارکن کی حثیت سے اس پارٹی میں میری شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف اور مرکزی چےئر مین عمران خان سے کس حد تک متاثر ہوں انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے فی الحال وہ تبدیلی خیبر پختونخوا میں نظر نہیں آرہی جس کا وعدہ کیا گیا تھا اور اسکی وجہ یہ ہے کہ کئی دہائیوں کا گند 2سال میں صاف نہیں ہو سکتا ، پی ٹی آئی مصنوعی اور عارضی طور پر کرپشن کے خاتمے کے حق میں نہیں بلکہ وہ صوبائی اسمبلی سے قوانین کی شکل میں تبدیلی لاکر مستقل طور پر کرپشن کا خاتمہ کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے جس کے اثرات محکمہ پولیس، محکمہ مال اور احتساب کمیشن کی صورت میں ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں اور ایک دفع یہ آئینی اور قانونی تبدیلیاں ہو جائیں تو کرپشن فری حکومت خود بخود چلے گی اورترقی و تبدیلی بھی نظر آئے گی اب بھی کوہاٹ میں سولر لائٹس منصوبہ، ری سائیلنگ پانٹ کا قیام اور بلدیاتی انتخابات کے بعد نئی حکومتوں کا قیام ایسے کام ہیں جن سے کوہاٹ میں بہت بہتری آئے گی سڑکوں پر مرمت و تعمیر کا کام شروع ہو چکا ہے، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے، امید ہے کہ عمران خان کی قیادت میں خیبر پختونخوا سمیت پورے پاکستان میں ایک خوشگوار تبدیلی جلد عوام کو نظر آئے گی انہوں نے کہا کہ چونکہ یہاں سالہا سال سے مخصوص پارٹیوں کی اجارہ داری رہی ہے اس لئے بڑی جمہوری تبدیلی میں دیر تو لگتی ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنی گفتگو اس شعر پر ختم کرتا ہوں کہ یہ ارتقاء کا چلن ہے کہ ہر زمانے میں پرانے لوگ نئے آدمی سے ڈرتے ہیں

 
Share on Facebook
567 
 
مزید خبریں
پاکستان کی خوشحالی کے لیے بلاتفریق احتساب ضروری ہے، آرمی چیف *
عمر کے قوانین رائج کیئے جائیں تو پاکستان امن کا گہوارہ بن جائیگا *
کوہاٹ تحصیل کونسل نے 32کروڑ 66لاکھ کا غیر ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا *
کوہاٹ کی بہت سی شخصیات جلد تحریک انصاف میں نظر آئیں گی، ملک اقبال *
وزیرِ اعلیٰ پرویزخٹک کو دورہ شکردرہ، کئی نئے منصوبوں کی منظوری *
لوکل گورنمنٹ کا مقصد عوام کو نچلی سطح پر با اختیار بنانا ہے،کمشنر کوہاٹ *
ری سئیکلنگ پلانٹ ہر صورت میں وقت پر بنے گا ،MPAضیاء بنگش *
اساتذہ ، والدین اور ایجوکیشن آفیسرز فرائض میں غفلت نہ برتیں، ضلع ناظم *
بھوت ملازمین کے لئے ٹی ایم اے میں کوئی جگہ نہیں،چیف میونسپل آفیسر *
 
Kohat
Online

All Copy Rights Reserved by
www.kohatonline.com
Email: kohatonline@gmail.com

درہ آدم خیل کی خبریں لاچی کی خبریں کرک کی خبریں ہنگو کی خبریں تازہ ترين خبريں
سائنس و ٹیکنالوجی صحت کی خبریں کوہاٹ کی تاریخ تصویری خبریں کوہاٹ کی خبریں
تعلیم کی خبریں کھیلوں کی خبریں سینی گمبٹ کی خبریں کوہاٹی شاعر اور شاعری بیرون ملک سے خبریں