کوہاٹ سے 90اشتہاریوں سمیت 431جرائم پیشہ عناصر گرفتار **||****||**کوہاٹ میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق **||**جی پی او کوہاٹ ڈیلی ویجز ملازمین عدالتی احکامات کے باوجود تنخواہوں اورالاؤنسز سے محروم **||**سرکاری ادارے عوام کے ہاتھ میں**||**
اسپيشل رپورٹس وتجزيے
 
 
 
 
انٹرويوز
 
 
 
کالم اور کالم نگار  
منیٰ سے کربلا تک
فضل محمود عینؔ

بیس روپے فیس والا ڈاکٹر۔۔۔!
حامد نور، کوہاٹیات

 
وزیرِ اعلیٰ پرویزخٹک کو دورہ شکردرہ، کئی نئے منصوبوں کی منظوری
11 October 2015, 8:45 pm PST
شکردرہ(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوانے شکر درہ میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا منشور تبدیلی ہے تبدیلی کی خاطر ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے سابقہ ادوار میں ریکارڈ کرپشن کی گئی کرپٹ نظام کے خاتمے میں وقت لگے گا صوبائی حکومت نے کرپشن کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے صوبے میں سرکاری محکموں پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے عوام کو سہولیات کی فراہمی گھر کی دہلیز تک پہنچانا تحریک انصاف حکومت کا منشور ہے نظامَ تعلیم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں غریب اور امیر کے بچوں کو یکساں تعلیم کی فراہمی عمل میں لائی جا رہی ہے غریب اور امیر برابر ہیں بھرتیاں میرٹ کے مطابق کی جا رہی ہیں این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے قابل لوگ آگے آ رہے ہیں جو ملک و قوم کی صحیح معنوں میں خدمت کر سکیں گے اور نئی نسل ان کی خدمت سے مستفید ہوگی محکمہ صحت میں بہتری کے لیے کوشاں ہیں صوبے بھر میں ڈاکٹر کی ٹرانسفر پر مکمل پابندی عائد کی جائیگی اسی طرح محکمہ تعلیم میں بھی اساتذہ کے تبادلوں پر مکمل پابندی عائد کی جا چکی ہے ہر محکمہ کوخود مختیاربنا دیا گیاہے اختیارات میں کسی قسم کی کوتاہی ،غفلت قابل قبول نہیں غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی اس موقع پر وزیرِاعلیٰ نے شکر درہ کی عوام کے لئے تعلیم کے شعبے میں ایک ڈگری کالج،دو پرائمری سکول ،دو ہائی اور ایک ہائیرسیکنڈری سکول کے علاوہ شکر درہ ہسپتال کو اپ گریڈیشن پانی کے منصوبے کے لئے ستر لاکھ روپے فراہمی اور رائلٹی کی مد میں ملنے والی رقم سے شکردرہ کو گیس کی فراہمی ذرائع آمدورفت کے لئے شکردرہ سے کڑپہ تک پینتیس کلو میٹر روڈ کی منظوری اور شکردرہ میں 1122سنٹر کے قیام کا اعلان کے علاوہ جرما کی اراضی کے معاوضات کا اعلان بھی کیا ۔وزیر اعلیٰ کے خطاب سے قبل صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شکردرہ سمیت پورا حلقہ نہایت پسماندہ ہے یہاں کی گیس صوبہ پنجاب تک پہنچ گئی ہے لیکن یہاں کے باسیوں کو تاحال گیس فراہم نہیں کی گئی تحریک انصاف کے منشور عوامی اور مقامی بہبود کو ہر سطح پر اولیت دیتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا علاقہ گزشتہ کئی سالوں سے تمام بنیادی وسائل سے محروم ہے یہ علاقہ پینے کے صاف پانی ،صحت کی سہولیات کا فقدان،بجلی کے کم وولٹیج،سکولوں کی تعداد کا کم ہونا جیسے مسائل سے دو چار ہے ٹیکنیکل کالج کی عدم دستیابی ، کڑپہ تا شکردرہ روڈ کی از سرِ نو تعمیر ، تڑلی کے مقام پر پُل کی تعمیر ، ان تمام مسائل کے خاتمہ کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیجئے تاکہ اس پسماندہ علاقے کی عوام کے مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک کے جلسے کے موقع پر پنڈال کو بہت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا،پنڈال میں تقریباً دس ہزار لوگ مو جود تھے اور سیکورٹی کا سخت ترین انتظام کیا گیا تھا جلسے کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت قاری مطیع الرحمن نے کی ،سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر اقبال نے سر انجام دےئے ۔جلسہ کی صدارت قادر خان خٹک نے کی۔ جبکہ اُن کے ہمراہ خیبر پختونخواکے مختلف اداروں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔

 
Share on Facebook
484 
 
مزید خبریں
پاکستان کی خوشحالی کے لیے بلاتفریق احتساب ضروری ہے، آرمی چیف *
عمر کے قوانین رائج کیئے جائیں تو پاکستان امن کا گہوارہ بن جائیگا *
کوہاٹ تحصیل کونسل نے 32کروڑ 66لاکھ کا غیر ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا *
کوہاٹ کی بہت سی شخصیات جلد تحریک انصاف میں نظر آئیں گی، ملک اقبال *
وزیرِ اعلیٰ پرویزخٹک کو دورہ شکردرہ، کئی نئے منصوبوں کی منظوری *
لوکل گورنمنٹ کا مقصد عوام کو نچلی سطح پر با اختیار بنانا ہے،کمشنر کوہاٹ *
ری سئیکلنگ پلانٹ ہر صورت میں وقت پر بنے گا ،MPAضیاء بنگش *
اساتذہ ، والدین اور ایجوکیشن آفیسرز فرائض میں غفلت نہ برتیں، ضلع ناظم *
بھوت ملازمین کے لئے ٹی ایم اے میں کوئی جگہ نہیں،چیف میونسپل آفیسر *
 
Kohat
Online

All Copy Rights Reserved by
www.kohatonline.com
Email: kohatonline@gmail.com

درہ آدم خیل کی خبریں لاچی کی خبریں کرک کی خبریں ہنگو کی خبریں تازہ ترين خبريں
سائنس و ٹیکنالوجی صحت کی خبریں کوہاٹ کی تاریخ تصویری خبریں کوہاٹ کی خبریں
تعلیم کی خبریں کھیلوں کی خبریں سینی گمبٹ کی خبریں کوہاٹی شاعر اور شاعری بیرون ملک سے خبریں