کوہاٹ سے 90اشتہاریوں سمیت 431جرائم پیشہ عناصر گرفتار **||****||**کوہاٹ میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق **||**جی پی او کوہاٹ ڈیلی ویجز ملازمین عدالتی احکامات کے باوجود تنخواہوں اورالاؤنسز سے محروم **||**سرکاری ادارے عوام کے ہاتھ میں**||**
اسپيشل رپورٹس وتجزيے
 
 
 
 
انٹرويوز
 
 
 
کالم اور کالم نگار  
منیٰ سے کربلا تک
فضل محمود عینؔ

بیس روپے فیس والا ڈاکٹر۔۔۔!
حامد نور، کوہاٹیات

 
لوکل گورنمنٹ کا مقصد عوام کو نچلی سطح پر با اختیار بنانا ہے،کمشنر کوہاٹ
18 September 2015, 10:30 pm PST
کوہاٹ(محمد یاسین)کمشنر کوہاٹ ڈویژن مسرت حسین نے نومنتخب ناظمین اورکونسلران پر زوردیاہے کہ وہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کابغورمطالعہ کریں اوراس سے مکمل آگاہی حاصل کریں تاکہ انہیں نئے نظام کوجاننے اورسمجھنے میں آسانی ہواورعوام کے مسائل بھی بہتر انداز میں حل ہو سکیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کے دن ڈسٹرکٹ کونسل ہال کوہاٹ میں نومنتخب ناظمین اورکونسلران کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے دوسروں کے علاوہ ڈسٹرکٹ ناظم کوہاٹ مولانانیاز محمد خان ،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ظاہر شاہ مہمند،ڈی پی او کوہاٹ صہیب اشرف ،تحصیل ناظم کوہاٹ ملک تیمور اور تحصیل ناظم لاچی اشتیاق قریشی نے بھی خطاب کیا ۔جبکہ اس موقع پر ضلع وتحصیل کے نومنتخب کونسلران اور ضلعی محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ کمشنرکوہاٹ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے پیچھے ایک بڑی سوچ کارفرما ہے اور اس کامقصدنچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنا ہے ۔چونکہ کونسلران کاتعلق نچلی سطح سے ہوتا ہے لہٰذا وہ بہتر طور پر عام آدمی کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے نظام کوکامیابی سے ہمکنار کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس کے لئے ہم سب مل کرکام کریں گے۔قبل ازیں ،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ظاہر شاہ نے اپنے خطاب میں نئے نظام کے خدوخال اورمختلف پہلو ؤں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں متعارف کردہ نیا بلدیاتی نظام پورے پاکستان میں اپنی مثال آپ ہے اورموجودہ صوبائی حکومت نے یہ نظام نافذ کرکے عوام سے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا وعدہ پورا کردکھایا ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ کا 30 فیصد حصہ ضلعی و تحصیل حکومتوں کے لئے مختص کرنا حکومت خیبرپختونخو ا کا انقلابی قدم ہے اوراس سے نچلی سطح پر عوام کے مسائل ضرور حل ہوں گے ۔ظاہر شاہ نے کہا کہ نئے نظام میں منتخب نمائندوں کو ٹیکس لگانے سمیت دیگر اہم اختیارات بھی تفویض کئے گئے ہیں لہٰذا نئے نظام کی روشنی میں نمائندوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے منتخب نمائندوں کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ اور تمام سرکاری محکمے ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ڈی پی او کوہاٹ صہیب اشرف نے بھی اپنے خطاب میں ناظمین اورکونسلران کوپولیسنگ میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن وامان کے قیام اورجرائم کی بیخ کنی کے لئے ویلج کونسل کی سطح پر رابطہ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے منتخب نمائندوں اور عوام سے کہا کہ وہ پولیس کی غلطیو ں کے ساتھ ساتھ اچھائی کے کاموں کوبھی اجاگرکریں ۔اس سے ایک طرف پولیس کامورال بلند ہوگا تو دوسری طرف اس کی کارکردگی میں بھی مزید نکھار آئے گا۔

 
Share on Facebook
505 
 
مزید خبریں
پاکستان کی خوشحالی کے لیے بلاتفریق احتساب ضروری ہے، آرمی چیف *
عمر کے قوانین رائج کیئے جائیں تو پاکستان امن کا گہوارہ بن جائیگا *
کوہاٹ تحصیل کونسل نے 32کروڑ 66لاکھ کا غیر ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا *
کوہاٹ کی بہت سی شخصیات جلد تحریک انصاف میں نظر آئیں گی، ملک اقبال *
وزیرِ اعلیٰ پرویزخٹک کو دورہ شکردرہ، کئی نئے منصوبوں کی منظوری *
لوکل گورنمنٹ کا مقصد عوام کو نچلی سطح پر با اختیار بنانا ہے،کمشنر کوہاٹ *
ری سئیکلنگ پلانٹ ہر صورت میں وقت پر بنے گا ،MPAضیاء بنگش *
اساتذہ ، والدین اور ایجوکیشن آفیسرز فرائض میں غفلت نہ برتیں، ضلع ناظم *
بھوت ملازمین کے لئے ٹی ایم اے میں کوئی جگہ نہیں،چیف میونسپل آفیسر *
 
Kohat
Online

All Copy Rights Reserved by
www.kohatonline.com
Email: kohatonline@gmail.com

درہ آدم خیل کی خبریں لاچی کی خبریں کرک کی خبریں ہنگو کی خبریں تازہ ترين خبريں
سائنس و ٹیکنالوجی صحت کی خبریں کوہاٹ کی تاریخ تصویری خبریں کوہاٹ کی خبریں
تعلیم کی خبریں کھیلوں کی خبریں سینی گمبٹ کی خبریں کوہاٹی شاعر اور شاعری بیرون ملک سے خبریں