کوہاٹ سے 90اشتہاریوں سمیت 431جرائم پیشہ عناصر گرفتار **||****||**کوہاٹ میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق **||**جی پی او کوہاٹ ڈیلی ویجز ملازمین عدالتی احکامات کے باوجود تنخواہوں اورالاؤنسز سے محروم **||**سرکاری ادارے عوام کے ہاتھ میں**||**
اسپيشل رپورٹس وتجزيے
 
 
 
 
انٹرويوز
 
 
 
کالم اور کالم نگار  
منیٰ سے کربلا تک
فضل محمود عینؔ

بیس روپے فیس والا ڈاکٹر۔۔۔!
حامد نور، کوہاٹیات

 
اساتذہ ، والدین اور ایجوکیشن آفیسرز فرائض میں غفلت نہ برتیں، ضلع ناظم
11 September 2015, 10:36 am PST
کوہاٹ( محمد یاسین)سرکاری سکولوں کے معیار تعلیم کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے، مسائل تب جنم لیتے ہیں جب ہم اپنے فرائض منصبی کا حق ادا نہیں کرتے، اساتذہ ، والدین اور محکمہ ایجوکیشن کے آفیسرز اپنے فرائض میں لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں ، تعلیم ہر بچے اور بچی کا بنیادی حق ہے ، ان خیالات کا اظہار ضلع ناظم کوہاٹ مولانا نیاز محمد نے ایوب صابر ہال میں الف اعلان ، قومی کمیشن برائے انسانی ترقی حکومت پاکستان اور محکمہ ایجوکیشن کوہاٹ کے زیر اہتمام عالمی یوم خواندگی اور داخلہ مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فخرالدین، ڈپٹی ڈی او اسلم خان مروت، ایس ڈی او موسیٰ حسن، اے ڈی او عتیق الرحمن، ایس ڈی او لاچی محمد الیاس، الف اعلان کے ضلعی کوآرڈی نیٹرعاصم خورشید،حسن آفریدی، ایس ڈی او زنانہ حسرت زہرا، اے ڈی او ز حنفیہ فلوک،میڈم آسیہ سینئرنائب صدر سکول آفیسرز زاہد اللہ شاہ، ٹیچر ایسوسی ایشن کی صوبائی صدر نبیلہ شفیق،میڈم میمونہ سمیت سکولوں کے پرنسپلز، اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی، ڈسٹرکٹ ناظم مولانا نیاز محمد کا کہنا تھا، ضلعی حکومت سرکاری سکولوں کے تمام مسائل سے بخوبی واقف ہے ، انشاء اللہ ان مسائل کا ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الف اعلان کے ضلعی کوآرڈی نیٹرعاصم خورشیدنے کہاکہ کوہاٹ میں 82ہزار بچے جن کی عمر پانچ سے نو سال تک ہے سکول نہیں جار ہے ہیں، 28فیصد سکولوں میں بجلی نہیں ہے، 26فیصد سکولوں میں پانی نہیں ہے، 13فیصد سکولوں کی عمارت خراب ہے، 24فیصد بچیاں پانچویں کے بعد سکول چھوڑ جاتی ہیں، ان تمام اعداد و شمار کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے حکومت، ذمہ دار اعلیٰ حکام ،اساتذہ اور والدین کو اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی، ہمارے ملک میں ہر چیز کی بہتات ہے کمی ہے تو خواندگی کی ہے جو انتہائی لمحہ فکریہ ہے۔تقریب میں ضلع ناظم مولانا نیاز محمد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فخرالدین نے چار بچوں کو سکولوں میں داخل کرواکر داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

 
Share on Facebook
506 
 
مزید خبریں
پاکستان کی خوشحالی کے لیے بلاتفریق احتساب ضروری ہے، آرمی چیف *
عمر کے قوانین رائج کیئے جائیں تو پاکستان امن کا گہوارہ بن جائیگا *
کوہاٹ تحصیل کونسل نے 32کروڑ 66لاکھ کا غیر ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا *
کوہاٹ کی بہت سی شخصیات جلد تحریک انصاف میں نظر آئیں گی، ملک اقبال *
وزیرِ اعلیٰ پرویزخٹک کو دورہ شکردرہ، کئی نئے منصوبوں کی منظوری *
لوکل گورنمنٹ کا مقصد عوام کو نچلی سطح پر با اختیار بنانا ہے،کمشنر کوہاٹ *
ری سئیکلنگ پلانٹ ہر صورت میں وقت پر بنے گا ،MPAضیاء بنگش *
اساتذہ ، والدین اور ایجوکیشن آفیسرز فرائض میں غفلت نہ برتیں، ضلع ناظم *
بھوت ملازمین کے لئے ٹی ایم اے میں کوئی جگہ نہیں،چیف میونسپل آفیسر *
 
Kohat
Online

All Copy Rights Reserved by
www.kohatonline.com
Email: kohatonline@gmail.com

درہ آدم خیل کی خبریں لاچی کی خبریں کرک کی خبریں ہنگو کی خبریں تازہ ترين خبريں
سائنس و ٹیکنالوجی صحت کی خبریں کوہاٹ کی تاریخ تصویری خبریں کوہاٹ کی خبریں
تعلیم کی خبریں کھیلوں کی خبریں سینی گمبٹ کی خبریں کوہاٹی شاعر اور شاعری بیرون ملک سے خبریں