کوہاٹ سے 90اشتہاریوں سمیت 431جرائم پیشہ عناصر گرفتار **||****||**کوہاٹ میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق **||**جی پی او کوہاٹ ڈیلی ویجز ملازمین عدالتی احکامات کے باوجود تنخواہوں اورالاؤنسز سے محروم **||**سرکاری ادارے عوام کے ہاتھ میں**||**
اسپيشل رپورٹس وتجزيے
 
 
 
 
انٹرويوز
 
 
 
کالم اور کالم نگار  
منیٰ سے کربلا تک
فضل محمود عینؔ

بیس روپے فیس والا ڈاکٹر۔۔۔!
حامد نور، کوہاٹیات

 
ٹی ایم اے کو معاشی طور پر مضبوط بنانا میری اولین تر جیح ہے،تحصیل ناظم
11 September 2015, 10:28 am PST
ادارہ بد عنوانی سے پاک اور ٹھیک ہو گا تو اسکے اثرات پورے کوہاٹ شہر میں نظر آئیں گے۔
غریب ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کی بر وقت ادا ئیگی یقینی بنائی جائے گی،کام چوروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ،ملک تیمور خان
کوہاٹ(وسیم زبیر سے)نو منتخب تحصیل ناظم ملک تیمور خان نے اپنا دفتر سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ایم اے کے حوالے سے میری پہلی ترجیح یہ ہے کہ اس ادارے کو اپنی کونسل اور سٹاف کے ساتھ مل کر معاشی طور پر اپنے پاؤں پر مضبوطی سے کھڑا کر دوں بد عنوانی اور کرپشن کے خاتمے کے ساتھ ساتھ نکمے اور کام چور لوگوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی اور سب سے غریب طبقے یعنی سویپرز کو تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی کو یقینی بنانا میرے بنیادی ایجنڈے میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ ہم سے پہلے جن لوگوں نے کوہاٹ کے اس اہم ادارے کو بے دردی سے لوٹا ہے ان کا احتساب ہونا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ فیول کی مد میں لاکھوں کے گھپلے میں نے پہلے دن ہی ختم کئے ہیں ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی بھی شروع کر دی ہے جن لوگوں نے ادارے کی جائیداد پر قبضہ کر رکھا ہے انسے قبضے قانون کے مطابق چھڑا رہے ہیں جس میں پہلے دو دن میں ہم نے پرانا لاری اڈہ کے مشہور ہوٹل شبستان کے رومز اور دکانوں کا قبضہ وا گزار کرایا ہے ادارے پر جو ملازمین بوجھ ہیں اور وہ کام نہیں کر رہے ہیں اور مفت کی تنخواہیں لے رہیں ہیں انکو فوری طور پر اخراجات بچانے کے لئے بر طرف کر رہے ہیں مختلف حجروں اور بنگلوں میں کام کرنے والے صفائی کے عملے کو واپس بلا لیا ہے تا کہ اپنا سٹاف پورا کر کے ہم عوام کو صفائی کی سہولت فراہم کر سکیں انہوں نے کہا کہ اگر چہ ہماری سہ فریقی اتحاد کی حکومت ہے مگر میں نے ادارے میں سیاسی مدا خلت بند کر دی ہے سر کاری دفاتر میں کوئی سیاست نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے میں جو شخص جس کام کے لئے بھرتی ہوا ہے اس سے وہی کام لیا جائے گا اور جہاں سٹاف کی کمی ہو گی کونسل کے پہلے اجلاس میں اسکے لئے منظوری لیکر صوبائی حکومت تک آواز پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے میرٹ پر کئے جائیں گے جسکی مثال یہ ہے کہ ادارے میں جنگل خیل سے تعلق رکھنے والے ایک اہلکار کی ایم اے انگلش تعلیم ہے اور وہ بے روز گاری کی وجہ سے کلاس فور میں بھرتی ہوا ہے میں نے اسکو اپنا آفس سیکر ٹری رکھ لیا ہے اور انشا ء اللہ آگے بھی میرٹ پر اس کے لئے اور تمام اہل ملازمین کی فلاح کے لئے کام کروں گا انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہم نے اپناادارا ٹھیک کرنا ہے تب جا کر کوہاٹ ٹھیک ہو گا۔

 
Share on Facebook
625 
 
مزید خبریں
پاکستان کی خوشحالی کے لیے بلاتفریق احتساب ضروری ہے، آرمی چیف *
عمر کے قوانین رائج کیئے جائیں تو پاکستان امن کا گہوارہ بن جائیگا *
کوہاٹ تحصیل کونسل نے 32کروڑ 66لاکھ کا غیر ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا *
کوہاٹ کی بہت سی شخصیات جلد تحریک انصاف میں نظر آئیں گی، ملک اقبال *
وزیرِ اعلیٰ پرویزخٹک کو دورہ شکردرہ، کئی نئے منصوبوں کی منظوری *
لوکل گورنمنٹ کا مقصد عوام کو نچلی سطح پر با اختیار بنانا ہے،کمشنر کوہاٹ *
ری سئیکلنگ پلانٹ ہر صورت میں وقت پر بنے گا ،MPAضیاء بنگش *
اساتذہ ، والدین اور ایجوکیشن آفیسرز فرائض میں غفلت نہ برتیں، ضلع ناظم *
بھوت ملازمین کے لئے ٹی ایم اے میں کوئی جگہ نہیں،چیف میونسپل آفیسر *
 
Kohat
Online

All Copy Rights Reserved by
www.kohatonline.com
Email: kohatonline@gmail.com

درہ آدم خیل کی خبریں لاچی کی خبریں کرک کی خبریں ہنگو کی خبریں تازہ ترين خبريں
سائنس و ٹیکنالوجی صحت کی خبریں کوہاٹ کی تاریخ تصویری خبریں کوہاٹ کی خبریں
تعلیم کی خبریں کھیلوں کی خبریں سینی گمبٹ کی خبریں کوہاٹی شاعر اور شاعری بیرون ملک سے خبریں