کوہاٹ سے 90اشتہاریوں سمیت 431جرائم پیشہ عناصر گرفتار **||****||**کوہاٹ میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق **||**جی پی او کوہاٹ ڈیلی ویجز ملازمین عدالتی احکامات کے باوجود تنخواہوں اورالاؤنسز سے محروم **||**سرکاری ادارے عوام کے ہاتھ میں**||**
اسپيشل رپورٹس وتجزيے
 
 
 
 
انٹرويوز
 
 
 
کالم اور کالم نگار  
منیٰ سے کربلا تک
فضل محمود عینؔ

بیس روپے فیس والا ڈاکٹر۔۔۔!
حامد نور، کوہاٹیات

 
بھوت ملازمین کے لئے ٹی ایم اے میں کوئی جگہ نہیں،چیف میونسپل آفیسر
11 September 2015, 10:26 am PST
کوہاٹ( حفیظ الر حمان سے )بھوت ملازمین کے لئے ٹی ایم اے کوہاٹ میں کوئی جگہ نہیں ،سر کاری ملازمین کو اپنی ڈیوٹی دینی ہو گی اور یا پھر یہ لوگ گھر جائیں گے ان خیالات کا اظہار تحصیل میونسپل یڈمنسٹریشن کے نئے ٹی ایم او جاوید امجد نے کوہاٹ آن لائن کے ساتھ اپنے آفس میں گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ کوہاٹ کے ساتھ اپنے اہلکار رو اور آفیسرز نے بہت ظلم کیا ہے میں نے جب چارج لیا ت یہاں پر سر کاری خزانہ خالی ملا ٹی ایم اے کے اہلکاروں کی تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی میں سخت مشکلات کا سامنا ہے جس کے حل کے لئے ٹھیکیداروں ا ور کرایہ داروں سے سختی کے ساتھ رقوم وصول کی جا رہی ہیں ورنہ ہمیں خلاف ورزی کرنے والوں کے ایگر یمنٹ ختم کرنے ہو نگے انہوں نے کہا کہ سینٹیشن سٹاف کے206اہلکاروں میں سے صرف 86اہلکار اپنی ڈیوٹی کر رہے ہیں اور انکو تنخواہیں میں اپنے سامنے بلا کر دے رہا ہوں انہوں نے کہا کہ صفائی،واٹر سپلائی اور سٹریٹ لائٹس کی فراہمی ٹی ایم اے کی بنیادی ذمہ داری ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ کمپنی باغ میں 22مالی بھرتی کئے گئے ہیں جن میں سے صرف آٹھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے انکشاف کیا کہ 1999ء میں جب میں یہاں تعینات تھا تو سویپر کالونی کے ملازمین نے سر کاری کوارٹرکرائے پر دے رکھے تھے جن کے خاف میں نے ایکشن لیا قبضہ داروں نے مقدمہ کر دیا 2004ء میں کیس ہائی کورٹ سے فیصلہ ہو گیا مگر آج تک سویپر کالونی میں بیرونی عناصر کا قبضہ ہے اور لگتا ہے کہ یہ قبضہ بھی مجھے وا گزار کرانا پڑے گا انہوں نے کہا کہ ملازمین کو پچھلے مہینے کی تنخواہ24اگست کو ملی ہے اور اس مہینے کی تنخواہ ابھی تک باقی ہے ان سخت حالات میں ٹی ایم اے کے معملات چلانا میرے لئے ایک چیلنج ہے مگر تحصیل ناظم ایک دیانت دار شخص منتخب ہو گیا ہے اس لئے امید ہے کہ ہم بد عنوانیوں پر تحصیل کونسل کے تعاون سے قابو پا لیں گے۔

 
Share on Facebook
501 
 
مزید خبریں
پاکستان کی خوشحالی کے لیے بلاتفریق احتساب ضروری ہے، آرمی چیف *
عمر کے قوانین رائج کیئے جائیں تو پاکستان امن کا گہوارہ بن جائیگا *
کوہاٹ تحصیل کونسل نے 32کروڑ 66لاکھ کا غیر ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا *
کوہاٹ کی بہت سی شخصیات جلد تحریک انصاف میں نظر آئیں گی، ملک اقبال *
وزیرِ اعلیٰ پرویزخٹک کو دورہ شکردرہ، کئی نئے منصوبوں کی منظوری *
لوکل گورنمنٹ کا مقصد عوام کو نچلی سطح پر با اختیار بنانا ہے،کمشنر کوہاٹ *
ری سئیکلنگ پلانٹ ہر صورت میں وقت پر بنے گا ،MPAضیاء بنگش *
اساتذہ ، والدین اور ایجوکیشن آفیسرز فرائض میں غفلت نہ برتیں، ضلع ناظم *
بھوت ملازمین کے لئے ٹی ایم اے میں کوئی جگہ نہیں،چیف میونسپل آفیسر *
 
Kohat
Online

All Copy Rights Reserved by
www.kohatonline.com
Email: kohatonline@gmail.com

درہ آدم خیل کی خبریں لاچی کی خبریں کرک کی خبریں ہنگو کی خبریں تازہ ترين خبريں
سائنس و ٹیکنالوجی صحت کی خبریں کوہاٹ کی تاریخ تصویری خبریں کوہاٹ کی خبریں
تعلیم کی خبریں کھیلوں کی خبریں سینی گمبٹ کی خبریں کوہاٹی شاعر اور شاعری بیرون ملک سے خبریں