کوہاٹ سے 90اشتہاریوں سمیت 431جرائم پیشہ عناصر گرفتار **||****||**کوہاٹ میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق **||**جی پی او کوہاٹ ڈیلی ویجز ملازمین عدالتی احکامات کے باوجود تنخواہوں اورالاؤنسز سے محروم **||**سرکاری ادارے عوام کے ہاتھ میں**||**
اسپيشل رپورٹس وتجزيے
 
 
 
 
انٹرويوز
 
 
 
کالم اور کالم نگار  
منیٰ سے کربلا تک
فضل محمود عینؔ

بیس روپے فیس والا ڈاکٹر۔۔۔!
حامد نور، کوہاٹیات

 
کوہاٹ میں ٹیکنالوجی سے آراستہ ادارے کا قیام میرا خواب ہے، سید افتخار حسین شاہ
11 September 2015, 10:22 am PST
نئی نسل میں بے پناہ صلاحیت اور جذبہ موجود ہے، کے ڈی اے اور بیوروکریسی میرے تعلیمی منصوبے میں روڑے اٹکا رہے ہیں
چھ ستمبر کا جذبہ پاکستانی قوم کا اثاثہ ہے ،1965 ؁ء میں سرگودھا میں فرائض سرانجام دئیے کوہاٹ میاں خیل میں بمباری سے میرے 16گھر والے شہید ہوئے، سید افتخار حسین شاہ

کوہاٹ(فضل محمود عین 228 سید اطیب شاہ 228حفیظ الرحمان سے) انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم جدید دنیا میں ترقی کیلئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے جو قومیں اسمیں پیچھے ہیں وہ ہر لحاظ سے پسماندگی کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار 6ستمبر کو سابق گورنر لیفٹینٹ جنرل(ر) سید افتخار حسین شاہ نے کے ڈی اے میں زاہد پراپرٹی سنٹر کے افتتاح کے موقع پر حاضرین سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں کیڈٹ کالج کی طرز پر ایک معیاری اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اعلیٰ تعلیمی ادارہ کوہاٹ میں بنانا میرا خواب ہے اس مقصد کیلئے کے ڈی اے میں اراضی بھی ہم نے خریدی ہے مگر بیورو کریسی نے روایتی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے اسکو التواء میں ڈال رکھا ہے اور میرا خیال ہے کہ یہ لوگ کوہاٹ کی نئی نسل کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں کیونکہ میں کوئی کاروباری ادارہ قائم کرنے نہیں جا رہا بلکہ اپنے شہر کی ضرورت کے پیش نظر نئی نسل کو ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم سے آراستہ کرنا میرا مشن ہے انہوں نے کہا کہ کوہاٹ یونیو رسٹی آ ف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے قیام کا بھی بنیادی طور پر یہی مقصد تھا کہ ہمارے نوجوان روایتی تعلیم کے بجائے سائنس اور ٹیکنالوجی میں آگے جائیں آج انڈیا آئی ٹی کے شعبے میں ہم سے بہت آگے نکل چکا ہے ، امارات سے لیکر یورپ اور امریکہ تک آئی ٹی کے شعبے میں ہندوستانی چھائے ہوئے ہیں اور میرے وطن کے جوان انفارمشن ٹیکنالوجی کی تعلیم میں کمی کی وجہ سے محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری قوم میں بے پناہ جذبہ اور صلاحیت موجود ہے بات صرف موقع دینے کی ہے 6ستمبر 1965 کے حوالے سے انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 1964 میں مجھے فوج میں کمیشن ملا اور ستمبر 1965میں ہندوستان نے جنگ چھیڑ دی میں ان دنوں سرگودھا میں تعینات تھا ہم نے دشمن کو بھر پور جواب دیا جس کے نتیجے میں ہندوستان کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ میرے خاندان کے 16افراد کوہاٹ میاں خیل میں ہونے والی بمباری میں شہید ہوئے مگر کوہاٹ سمیت پاکستانیوں کا عزم اور جذبہ کمزور نہیں ہوا اور اسی وجہ سے بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ آج پھر ہمیں اسی جذبے کی ضرورت ہے موجودہ آرمی چیف راحیل شریف بہترین کام کر رہے ہیں آج پاکستان کے پاس ایٹم بم بھی موجود ہے ہمیں صرف ایٹمی قوم بننے کی ضرورت ہے ہم آج بھی بھار ت کو شکست دے سکتے ہیں، زاہد پراپرٹی سنٹر کی افتتاحی تقریب میں کوہاٹ آن لائن کے چیف ایڈیٹر سید اطیب شاہ ، پروفیسر محمد اقبال ، کاروانِ عمل کے چےئر مین سلیم الطاف ایڈووکیٹ ،سہیل شنواری ،ریٹائر بینک آفیسر انور پراچہ سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے اس موقع پر سابقہ گورنر سید افتخار حسین شاہ نے کاروانِ عمل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی ممبر شپ لینے کا عندیہ بھی دیا۔

 
Share on Facebook
622 
 
مزید خبریں
پاکستان کی خوشحالی کے لیے بلاتفریق احتساب ضروری ہے، آرمی چیف *
عمر کے قوانین رائج کیئے جائیں تو پاکستان امن کا گہوارہ بن جائیگا *
کوہاٹ تحصیل کونسل نے 32کروڑ 66لاکھ کا غیر ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا *
کوہاٹ کی بہت سی شخصیات جلد تحریک انصاف میں نظر آئیں گی، ملک اقبال *
وزیرِ اعلیٰ پرویزخٹک کو دورہ شکردرہ، کئی نئے منصوبوں کی منظوری *
لوکل گورنمنٹ کا مقصد عوام کو نچلی سطح پر با اختیار بنانا ہے،کمشنر کوہاٹ *
ری سئیکلنگ پلانٹ ہر صورت میں وقت پر بنے گا ،MPAضیاء بنگش *
اساتذہ ، والدین اور ایجوکیشن آفیسرز فرائض میں غفلت نہ برتیں، ضلع ناظم *
بھوت ملازمین کے لئے ٹی ایم اے میں کوئی جگہ نہیں،چیف میونسپل آفیسر *
 
Kohat
Online

All Copy Rights Reserved by
www.kohatonline.com
Email: kohatonline@gmail.com

درہ آدم خیل کی خبریں لاچی کی خبریں کرک کی خبریں ہنگو کی خبریں تازہ ترين خبريں
سائنس و ٹیکنالوجی صحت کی خبریں کوہاٹ کی تاریخ تصویری خبریں کوہاٹ کی خبریں
تعلیم کی خبریں کھیلوں کی خبریں سینی گمبٹ کی خبریں کوہاٹی شاعر اور شاعری بیرون ملک سے خبریں