کوہاٹ سے 90اشتہاریوں سمیت 431جرائم پیشہ عناصر گرفتار **||****||**کوہاٹ میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق **||**جی پی او کوہاٹ ڈیلی ویجز ملازمین عدالتی احکامات کے باوجود تنخواہوں اورالاؤنسز سے محروم **||**سرکاری ادارے عوام کے ہاتھ میں**||**
اسپيشل رپورٹس وتجزيے
 
 
 
 
انٹرويوز
 
 
 
کالم اور کالم نگار  
منیٰ سے کربلا تک
فضل محمود عینؔ

بیس روپے فیس والا ڈاکٹر۔۔۔!
حامد نور، کوہاٹیات

 
کوھاٹ بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2015 ء کے نتائج کا علان کردیا گیا
8 August 2015, 6:01 pm PST
کوہاٹ(محمد یاسین سے) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوھاٹ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2015 ء کے نتائج کا علان کردیا ہے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو میں کیڈٹ کالج کوھاٹ کے طلباء عمار احمد نے 1007 نمبر‘حسیب اللہ خان نے 1004 نمبر جبکہ اسد اللہ خان اور اویس بشیر نے 991 نمبرلیکر بالترتیب بورڈ میں پہلی ‘دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی اس بات کا اعلان کنٹرولر امتحانات پروفیسر شفقت منیر نے کیا اس موقع پر چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر عقل زمان خٹک ‘اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کلیم اللہ خان اور سیکرٹری بورڈ عبدالرقیب کے علاوہ طلباء اورانکے والدین بھی موجودتھے انہوں نے بتایا کہ پری میڈیکل پارٹ ون میں 4622 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 3832 امیدوار کامیاب قرار پائے یوں پری میڈیکل پارٹ ون کا نتیجہ 82.91 فیصد رہا۔پارٹ ون میں مجموعی طورپر 14826 امیدوار شامل ہوئے جن میں سے 9841 کامیاب قرارپائے یوں پارٹ ون کامجموعی نتیجہ 66.38 فیصد رہا۔پری انجینئر پارٹ ون میں کل 2922 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 2141 کامیاب قرار پائے۔یوں پری انجینئر پارٹ ون کا نتیجہ 73.27 فیصد رہا۔جنرل سائنس پارٹ ون میں کل 9222 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 517 کامیاب قرار پائے یوں جنرل سائنس پارٹ ون کا نتیجہ 52.12 فیصد رہا۔آرٹس پارٹ ون میں کل 6288 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 3349 کامیاب قرار پائے یوں آرٹس پارٹ ون کا نتیجہ 53.26 فیصد رہا۔تھیالوجی پارٹ ون میں کل 2 امیدواروں نے شرکت کی جن میں دونوں امیدوار کامیاب قرار پائے ۔یوں تھیالوجی پارٹ ون کا نتیجہ 100 فیصد رہا۔پارٹ ون میں مجموعی طورپر 14826 امیدوار شامل ہوئے جن میں سے 9841 امیدوار کامیاب قرار پائے ۔یوں پارٹ ون کا مجموعی نتیجہ 66.38 فیصد رہا۔پری میڈیکل پارٹ ٹو میں 4054 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 3473 امیدوار کامیاب قرارپائے یوں پری میڈیکل پارٹ ٹو کا نتیجہ 85.67 فیصد رہا۔کیڈٹ کالج کوھاٹ کے طلباء عمار احمد نے 1007 نمبر‘ حسیب اللہ خان نے 1004 نمبر جبکہ اسد اللہ خان اور اویس بشیر نے 991 نمبرلیکر بالترتیب پہلی‘ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔پری انجینئرنگ پارٹ ٹومیں کل 3430 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 2457امیدوار کامیاب قرارپائے یوں پری انجینئرنگ پارٹ ٹو کا نتیجہ 71.63 فیصد رہا۔جس میں کیڈٹ کالج کوھاٹ کے طلباء حسیب اللہ خان نے 1004 نمبرلیکر پہلی ‘اسد اللہ خان نے اور اویس بشیر نے 991 نمبرلیکر دوسری اور اسد اللہ نے 989 نمبرلیکرتیسری پوزیشن حاصل کی ۔جنرل سائنس پارٹ ٹو میں کل 1123 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 658 کامیاب قرارپائے یوں جنرل سائنس پارٹ ٹو کا نتیجہ 58.59 فیصد رہا۔جس میں پیراڈائز چلڈرن اکیڈمی ھنگو کے طالبعلم حماد رشید نے 857 نمبرلیکر پہلی ‘فوجی فاؤنڈیشن ہائیرسیکنڈری سکول لاچی کوھاٹ کے مدثر صدیق نے 851 نمبرلیکر دوسری اور فوجی فاؤنڈیشن ہائیرسیکنڈری سکول لاچی کوھاٹ کے شہر یار نے 839 نمبرلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس پارٹ ٹو میں کل 8077 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 4952 کامیاب قرار پائے یوں آرٹس پارٹ ٹو کا نتیجہ 61.31 فیصد رہا۔جس میں ضلع کرک کی پرائیوٹ طالبہ تنزیلہ عثمان نے 810 نمبرلیکر پہلی پوزیشن حاصل کی گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوھاٹ کی طالبہ فاطمہ بی بی نے 806 نمبرلیکر دوسری جبکہ ضلع کرک کی پرائیویٹ طالبہ نسرین بیگم نے 790 نمبرلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی یوں پارٹ ٹو میں مجموعی طورپر 16685 امیدوار شامل ہوئے جن میں سے 11540 امیدوار کامیاب قرار پائے یوں پارٹ ٹو کامجموعی نتیجہ 69.16 فیصد رہا۔اس موقع پر چیئرمین کوھاٹ بورڈ پروفیسر ڈاکٹر عقل زمان خٹک نے کہا کہ بہترین تعلیمی نظام میں کوھاٹ بورڈ کا نمایاں کردار رہا ہے جو تاحال جاری ہے انہوں نے کہا کہ امتحانات سے لیکر نتائج تک کوھاٹ بورڈ کا ہر ایک اہلکار رات دن محنت کرتا ہے تاکہ کسی طالبعلم کی حق تلفی نہ ہو اور ہر طالبعلم کو اپنی محنت کا ثمر درست ملے ۔

 
Share on Facebook
863 
 
مزید خبریں
پاکستان کی خوشحالی کے لیے بلاتفریق احتساب ضروری ہے، آرمی چیف *
عمر کے قوانین رائج کیئے جائیں تو پاکستان امن کا گہوارہ بن جائیگا *
کوہاٹ تحصیل کونسل نے 32کروڑ 66لاکھ کا غیر ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا *
کوہاٹ کی بہت سی شخصیات جلد تحریک انصاف میں نظر آئیں گی، ملک اقبال *
وزیرِ اعلیٰ پرویزخٹک کو دورہ شکردرہ، کئی نئے منصوبوں کی منظوری *
لوکل گورنمنٹ کا مقصد عوام کو نچلی سطح پر با اختیار بنانا ہے،کمشنر کوہاٹ *
ری سئیکلنگ پلانٹ ہر صورت میں وقت پر بنے گا ،MPAضیاء بنگش *
اساتذہ ، والدین اور ایجوکیشن آفیسرز فرائض میں غفلت نہ برتیں، ضلع ناظم *
بھوت ملازمین کے لئے ٹی ایم اے میں کوئی جگہ نہیں،چیف میونسپل آفیسر *
 
Kohat
Online

All Copy Rights Reserved by
www.kohatonline.com
Email: kohatonline@gmail.com

درہ آدم خیل کی خبریں لاچی کی خبریں کرک کی خبریں ہنگو کی خبریں تازہ ترين خبريں
سائنس و ٹیکنالوجی صحت کی خبریں کوہاٹ کی تاریخ تصویری خبریں کوہاٹ کی خبریں
تعلیم کی خبریں کھیلوں کی خبریں سینی گمبٹ کی خبریں کوہاٹی شاعر اور شاعری بیرون ملک سے خبریں