کوہاٹ سے 90اشتہاریوں سمیت 431جرائم پیشہ عناصر گرفتار **||****||**کوہاٹ میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق **||**جی پی او کوہاٹ ڈیلی ویجز ملازمین عدالتی احکامات کے باوجود تنخواہوں اورالاؤنسز سے محروم **||**سرکاری ادارے عوام کے ہاتھ میں**||**
اسپيشل رپورٹس وتجزيے
 
 
 
 
انٹرويوز
 
 
 
کالم اور کالم نگار  
منیٰ سے کربلا تک
فضل محمود عینؔ

بیس روپے فیس والا ڈاکٹر۔۔۔!
حامد نور، کوہاٹیات

 
کوہاٹ میں آئی ٹی پارک کا فتتاح کر دیا گیا
8 January 2015, 7:39 pm PST
جو خواب ایک سال پہلے دیکھا تھا وہ آج پورا ہو گیا ہے اب اگلا قدم کوہاٹ کے نوجوان اُٹھائینگے اور انفار میشن ٹیکنالوجی میں کوہاٹ کا نام دنیا میں منوائیں گے۔ کوہاٹ آئی ٹی پارک کے موقع پر ایم پی اے ضیاء بنگش اور ایم این اے شہریار آفریدی کا عزم
کوہاٹ(باسط گیلانی سے) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ کوہاٹ میں آئی ٹی پارک سے تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے جس طرح پارٹی چیئر مین عمران خان نے صحت اور تعلیم کو ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرنے کا وعدہ کیا تھا اسی وجہ سے ہم ان کے وعدوں کی تکمیل کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ کوہاٹ میں آئی ٹی پارک کا سہرہ ایم این اے شہر یار آفریدی اور ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش کے سر جاتا ہے وہ کوہاٹ میں ایوب صابر ہال میں آئی ٹی پارک افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ایم این اے شہر یار آفریدی نے کہا کہ کوہاٹ کے نوجوانوں سے کیا گیا ایک اور وعدہ آج ہم نے آئی ٹی پارک کی صورت میں پورا کر دیا جس کی وجہ سے کوہاٹ کے نوجوانوں میں مزید ٹیلینٹ بڑھے گا انھوں نے کہا میرے ترقیاتی کاموں نے آج مخالفین خوفزدہ ہیں اور میرے خلاف سیاسی انتقامی کاروائیاں کر رہے ہیں وفاقی وزیر ٹیکسٹائل عباس آفریدی کی بحیثیت بڑے بھائی بڑی قدر کرتا تھا لیکن انھوں نے جھوٹ بولنے کی انتہا کر دی ہے میرے خلاف بیان جگہ جگہ سیاسی بیان بازیاں انھیں زیب نہیں دیتی۔ اس موقع پر ایم پی اے ضیا ء اللہ بنگش نے کہا کہ جو خواب ایک سال پہلے دیکھا تھا وہ آج پورا ہو گیا ہے اب اگلا قدم کوہاٹ کے نوجوان اُٹھائینگے اور انفار میشن ٹیکنالوجی میں کوہاٹ کا نام دنیا میں منوائیں گے۔ اس کے علاوہ ایم پی اے گل صاحب خٹک،ایم پی اے شاہ فیصل اور ایم پی اے ذرین ضیاء سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی آئی ٹی پارک کے افتتاح کے موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی چیئر مین عمران خان نے بھی ٹیلی فونک خطاب کیا ۔

 
Share on Facebook
499 
 
مزید خبریں
پاکستان کی خوشحالی کے لیے بلاتفریق احتساب ضروری ہے، آرمی چیف *
عمر کے قوانین رائج کیئے جائیں تو پاکستان امن کا گہوارہ بن جائیگا *
کوہاٹ تحصیل کونسل نے 32کروڑ 66لاکھ کا غیر ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا *
کوہاٹ کی بہت سی شخصیات جلد تحریک انصاف میں نظر آئیں گی، ملک اقبال *
وزیرِ اعلیٰ پرویزخٹک کو دورہ شکردرہ، کئی نئے منصوبوں کی منظوری *
لوکل گورنمنٹ کا مقصد عوام کو نچلی سطح پر با اختیار بنانا ہے،کمشنر کوہاٹ *
ری سئیکلنگ پلانٹ ہر صورت میں وقت پر بنے گا ،MPAضیاء بنگش *
اساتذہ ، والدین اور ایجوکیشن آفیسرز فرائض میں غفلت نہ برتیں، ضلع ناظم *
بھوت ملازمین کے لئے ٹی ایم اے میں کوئی جگہ نہیں،چیف میونسپل آفیسر *
 
Kohat
Online

All Copy Rights Reserved by
www.kohatonline.com
Email: kohatonline@gmail.com

درہ آدم خیل کی خبریں لاچی کی خبریں کرک کی خبریں ہنگو کی خبریں تازہ ترين خبريں
سائنس و ٹیکنالوجی صحت کی خبریں کوہاٹ کی تاریخ تصویری خبریں کوہاٹ کی خبریں
تعلیم کی خبریں کھیلوں کی خبریں سینی گمبٹ کی خبریں کوہاٹی شاعر اور شاعری بیرون ملک سے خبریں