کوہاٹ سے 90اشتہاریوں سمیت 431جرائم پیشہ عناصر گرفتار **||****||**کوہاٹ میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق **||**جی پی او کوہاٹ ڈیلی ویجز ملازمین عدالتی احکامات کے باوجود تنخواہوں اورالاؤنسز سے محروم **||**سرکاری ادارے عوام کے ہاتھ میں**||**
اسپيشل رپورٹس وتجزيے
 
انٹرويوز
 
مزید خبریں
پاکستان کی خوشحالی کے لیے بلاتفریق احتساب ضروری ہے، آرمی چیف *
عمر کے قوانین رائج کیئے جائیں تو پاکستان امن کا گہوارہ بن جائیگا *
کوہاٹ تحصیل کونسل نے 32کروڑ 66لاکھ کا غیر ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا *
کوہاٹ کی بہت سی شخصیات جلد تحریک انصاف میں نظر آئیں گی، ملک اقبال *
وزیرِ اعلیٰ پرویزخٹک کو دورہ شکردرہ، کئی نئے منصوبوں کی منظوری *
لوکل گورنمنٹ کا مقصد عوام کو نچلی سطح پر با اختیار بنانا ہے،کمشنر کوہاٹ *
ری سئیکلنگ پلانٹ ہر صورت میں وقت پر بنے گا ،MPAضیاء بنگش *
اساتذہ ، والدین اور ایجوکیشن آفیسرز فرائض میں غفلت نہ برتیں، ضلع ناظم *
بھوت ملازمین کے لئے ٹی ایم اے میں کوئی جگہ نہیں،چیف میونسپل آفیسر *
 
کالم اور کالم نگار  
منیٰ سے کربلا تک
فضل محمود عینؔ

بیس روپے فیس والا ڈاکٹر۔۔۔!
حامد نور، کوہاٹیات

 
Share on Facebook منیٰ سے کربلا تک
فضل محمود عینؔ
  ,   -
2015-10-17
محرم الحرام1435 ؁ ہجری کا نیا سال شروع ہو چکا ہے۔ اس دفعہ تاریخ میں پہلی بار وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اتحاد بین المسلمین کے قیام اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے یکم محرم کو خلیفہ دوم حضرت عمر فاروقؓ کے یوم شہادت کے موقع پر سرکاری طور پر تعطیل کرکے ایک احسن قدم اٹھایا ہے اس سے ایک طرف خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منانے کا اہل سنت و الجماعت کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا تو دوسری جانب شر پسندوں کے پروپیگنڈے کی کمر بھی ٹوٹ گئی ہے یقیناً صحابہ کرامؓ اور اہل بیت اطہار مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہیں اور ان کے نام پر نفرتیں پھیلانے والے نہ مسلمان ہیں اور نہ امت مسلمہ اور پاک وطن کے خیر خواہ ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی کیلنڈر کے پہلے اور مقدس مہینے کو امن، محبت اور امت مسلمہ کی یکجہتی کا ذریعہ بنانے کیلئے تمام مکاتب فکر عوام ، علماء، میڈیا اور ادارے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے امن و آشتی کا پیغام دیں اپنے جذبات اور ذاتی مفادات کو ایک طرف رکھ کر اجتماعی اور قومی مفاد کو ترجیح دیں، تھوڑی سی قربانی دیں تو کوئی وجہ نہیں کہ سازشی عناصر اور تیسری قوت ناکام نہ ہو جائے۔ اسلامی سال کا پہلا مہینہ محرم الحرام جان کی قربانی کا مہینہ ہے اور اسلامی کیلنڈر کا آخری مہینہ ذی الحج مال کی قربانی کا مہینہ ہے اور اسلام کا پورا فلسفہ قربانی کے گرد ہی گھومتا ہے اپنے جذبات ، احساسات ، خیالات ، خواہشات اور مفادات کی قربانی جب تک نہ دی جائے اسلامی تعلیمات کا سمجھنا مشکل ہی نہیں نا ممکن بھی ہے۔ حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کی قربانی سے شروع ہونے والی ہزاروں سال کی اسلامی تاریخ جب حضرت امام حسینؓ اور ان کے مظلوم قافلے کی صورت میں کربلا میں نمودار ہوتی ہے تو ذبح عظیم کے اس فلسفے کی تکمیل ہوجاتی ہے جو منیٰ سے کربلا تک پھیلا ہوا ہے اور علامہ اقبال کے بقول
غریب و سادہ و رنگین ہے داستانِ حرم
نہایت اس کی حسینؓ ابتدا ہے اسماعیلؑ
اگر ہمارے علماء کرام عام مسلمانوں کو اسلامی فلسفے کی گہرائی اور گیرائی پر قائل کرلیں تو امت مسلمہ کے تمام ا ختلافات ختم ہوسکتے ہیں اور مسالک کے نام پر ہونے والی فرقہ واریت اور دہشت گردی کا خاتمہ بڑی حد تک ممکن ہے مگر مذہب کے نام پر کھلی ہوئی دکانوں کے مالکان کو یہ منظور نہیں اسی لئے قوم کی رگوں میں محبت کی بجائے نفرتوں کا زہر انڈیلا جارہا ہے بقول شاعر
مقتل کھلے پڑے ہیں مقفل خداکا گھر
مذہب شکم پرست اناؤں کی زد میں ہے
بہر حال یہ امرخوش آئند ہے کہ شکم پرست اناؤں کو شکست د ینے کیلئے حکومت نے جو کوششیں شروع کی ہیں وہ آنے والی نسلوں کیلئے بہتر ثابت ہوں گی۔
705 
فضل محمود عینؔ 03339638482

Today: December 12, 2017 

 
 
 
Kohat
Online

All Copy Rights Reserved by
www.kohatonline.com
Email: kohatonline@gmail.com

درہ آدم خیل کی خبریں لاچی کی خبریں کرک کی خبریں ہنگو کی خبریں تازہ ترين خبريں
سائنس و ٹیکنالوجی صحت کی خبریں کوہاٹ کی تاریخ تصویری خبریں کوہاٹ کی خبریں
تعلیم کی خبریں کھیلوں کی خبریں سینی گمبٹ کی خبریں کوہاٹی شاعر اور شاعری بیرون ملک سے خبریں